مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کل شام کو صیہونی رجیم نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب "صالح العاروری" کو قتل کر دیا۔
روئٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ان کے قتل سے غزہ جنگ کی ممکنہ توسیع کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ 57 سالہ العروری تقریباً تین ماہ قبل غزہ کی پٹی اور فلسطینی اسلامی مزاحمت کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد قتل ہونے والے حماس کے پہلے سینئر سیاسی رہنما تھے۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو "لبنانی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی" کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے "سنگین ردعمل" کا انتباہ دیا۔
شہید العاروری، قسام بریگیڈز کی مشہور شخصیات میں سے ایک تھے، جنہیں 1992 سے 2011 تک کئی برسوں کے جیل کے تجربے کے بعد صیہونی حکومت کی جیلوں سے رہائی ملی۔
آپ کا تبصرہ