7 نومبر، 2026، 1:15 PM

سیستان و بلوچستان، دہشت گردوں کے حملے میں اہل سنت عالم دین مولوی محمدیوسف قاضی شہید

سیستان و بلوچستان، دہشت گردوں کے حملے میں اہل سنت عالم دین مولوی محمدیوسف قاضی شہید

سیستان و بلوچستان کے علاقے فنوچ میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی بزرگ اور امن پسند شخصیت مولوی محمدیوسف قاضی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے فنوچ میں اہل سنت عالم دین مولوی محمدیوسف قاضی گاؤں گز مهراب خان کے راستے میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں کسی دہشت گرد گروہ کے عناصر کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

مولوی محمدیوسف قاضی کو علاقے کی ایک قابل اعتماد، امن پسند شخصیت اور قبیلہ قاضی کے بزرگ کی حیثیت سے جانا جاتا تھا۔ وہ علاقے میں امن کے قیام اور تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔

فنوچ کے پولیس کمانڈر کرنل حسین احمدزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاؤں گز مهراب خان کے راستے میں مولوی محمدیوسف قاضی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ دہستان محترم آباد سے فنوچ شہر کی جانب جانے والے راستے پر پیش آیا، جہاں مولوی محمدیوسف قاضی اپنی ذاتی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں کسی دہشت گرد گروہ کے عناصر کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

کرنل احمدزادہ نے کہا کہ مولوی محمدیوسف قاضی علاقے کی ایک معتبر اور امن پسند شخصیت، قبیلہ قاضی کے سربراہ اور محترم آباد کے جنگی دستے کے کمانڈر تھے۔ وہ علاقے میں امن کے قیام اور قبائلی تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پولیس اور سکیورٹی اداروں نے کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

News ID 1942676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha