مالی میں فرانسیسی فوج کے حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ کا ڈپٹی کمانڈر ہلاک

مالی میں فرانسیسی فوج کے ایک حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ کا مرکزی ڈپٹی کمانڈرہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالی میں فرانسیسی فوج کے ایک حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم  النصرہ کا مرکزی ڈپٹی کمانڈرہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مالی میں حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح دہشت گرد تنظیم النصرہ الاسلام کا مرکزی نائب صدر امادو کووفہ فرانسیسی فوج کے وسطی مالی کے علاقے موپتی میں کمانڈو آپریشن کے دوران جھڑپ میں مارا گیا۔

فرانسیسی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مادو الکووفہ وسطی مالی کے علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران شدید زخمی ہو گیا تھا جسے اس کے ساتھی اپنے ہمراہ لے جانے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم کمانڈر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہوگیا۔

مالی فوج کے ترجمان کرنل ڈیارران نے النصرہ کے ڈپٹی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کووفہ فرانسیسی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا۔جماعت النصرہ مارچ 2017 کو مقامی شدت پسند گروہوں کے اختلاط سے وجود میں آئی تھی جسے القاعدہ کی حمایت بھی حاصل رہی۔ ہلاک ہونے والے ڈپٹی کمانڈر کووفہ ایک معروف مبلغ ہیں اور عیاد ایگ غالی نامی گروہ کے سربراہ تھے، یہ گروہ بعد میں النصرہ میں ضم ہوگیا تھا۔

News Code 1885938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =