مالی میں القاعدہ کا اعلی کمانڈر ہلاک

افریقی ملک مالی میں فرانسیسی فوج کے آپریشن میں القاعدہ کا اعلیٰ ترین کمانڈر ابو الحمامی مارا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مالی میں فرانسیسی فوج کے آپریشن میں القاعدہ کا اعلیٰ ترین کمانڈر یحیٰ ابو الحمامی مارا گیا۔ فوجی آپریشن مقامی فوج نے فرانسیسی فوج کی کمان میں مشترکہ طور پر کیا۔ فرانسیسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ اداروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کامیاب فوجی آپریشن کیا گیا، اس آپریشن کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ انتہائی مطلوب معروف اور اعلیٰ ترین کمانڈر ابو یحیٰ کی ہلاکت ہے۔ ابو یحییٰ الحمامی کا تعلق الجزائر سے تھا اور وہ شمالی و مغربی افریقہ میں جہادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اغوا کی کئی وارداتوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ ابو یحییٰ دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ ساز بھی تھا۔ واضح رہے کہ اپریل 2012 سے مارچ 2013 تک القاعدہ کی حکومت کے دوران ٹمبکٹو کے گورنر رہنے والے ابو یحییٰ الحمامی کی ہلاکت کا متعدد بار دعویٰ کیا جا چکا ہے۔

News Code 1888324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =