23 نومبر، 2026، 11:50 AM

ایران کے خلاف مہنگی جنگ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، امریکی سینیٹر کا اعتراف

ایران کے خلاف مہنگی جنگ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، امریکی سینیٹر کا اعتراف

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر نے ایران کے خلاف بے مقصد اور مہنگی جنگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں دسیوں ارب ڈالر خرچ کرنے کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فنانشل ٹائمز نے امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر مارک کیلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں ایران کے خلاف جنگ کے اہداف کی فہرست دیکھنا چاہتا ہوں اور یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس سلسلے میں فیصلے کس نے کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کس نے یہ فیصلہ کیا کہ ہمارے ذخائر سے دسیوں ارب ڈالر خرچ کر دیے جائیں، جبکہ اس جنگ کا کوئی واضح تزویراتی ہدف بھی موجود نہیں تھا۔

مارک کیلی نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف اس جنگ کے حوالے سے جواب دہی کا کوئی نہ کوئی نظام ہونا چاہیے، جسے انتہائی تباہ کن انداز میں چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایران کے خلاف جنگ کا مقصد زیادہ سے زیادہ اہداف پر بمباری کرنا اور زیادہ سے زیادہ ایرانیوں کو قتل کرنا تھا؟

News ID 1943069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha