مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یشار پارٹی کے سربراہ گادی آیزنکوت نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے آتش زنی کے حملوں کو ’’مکمل طور پر یہودی دہشت گردی‘‘ قرار دیا اور اسرائیلی کابینہ اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، گزشتہ رات اسرائیلی آبادکاروں نے دیر السودان نامی گاؤں میں گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگا دی۔ اسی طرح دیر ابو مشعل اور کفر مالک نامی دیہات میں بھی گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا گیا۔
آیزنکوت نے خبردار کیا کہ یہ حملوں سے علاقائی استحکام کو نقصان، انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہونے کے علاوہ اسرائیل کی سلامتی اور خارجہ تعلقات بھی متاثر ہوتے ہیں۔
انہوں نے اسرائیلی حکام کی کمزوری کو ان حملوں کے جاری رہنے کی ایک وجہ قرار دیتے ہوئے خصوصی طور پر ایتمار بن گویر اور بزالل اسموتریچ کی کارکردگی پر تنقید کی۔
آیزنکوت نے مطالبہ کیا کہ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف انتظامی حراست اور اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کی کارروائیوں سمیت سخت اقدامات کیے جائیں۔
آپ کا تبصرہ