23 نومبر، 2026، 9:16 AM

عراق کے صوبۂ دیالی میں داعش کا اہم سرغنہ جہنم واصل

عراق کے صوبۂ دیالی میں داعش کا اہم سرغنہ جہنم واصل

عراقی سکیورٹی ذرائع نے ملک کے مشرقی صوبے دیالی میں داعش کے ایک اہم سرغنے کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سکیورٹی ذرائع نے ملک کے مشرقی صوبے دیالی میں داعش کے ایک اہم سرغنے کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

بغداد الیوم کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی سلامتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس ادارے کی فورسز نے داعش کے ایک سرغنے کی نقل و حرکت کی انٹیلی جنس نگرانی کے بعد صوبۂ دیالی میں اس کے ٹھکانے کی نشاندہی کی اور ایک کارروائی کے دوران اس کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص ہلاک ہوگیا۔

اس ادارے کے بیان کے مطابق، ہلاک ہونے والا شخص ’’خطاب جزیرہ‘‘ کے مستعار نام سے سرگرم تھا۔ جھڑپ کے دوران اس کے متعدد ساتھی بھی زخمی ہوئے، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دہشت گرد نے داعش کے تنظیمی ڈھانچے میں کئی اہم کمانڈنگ عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دی تھیں، جن میں ’’الوقف یونٹ کی کمان‘‘ اور ’’عمر فاروق محور کے فوجی کمانڈر‘‘ کا عہدہ بھی شامل تھا۔

عراقی قومی سلامتی ادارے نے مزید اعلان کیا کہ مذکورہ شخص سکیورٹی فورسز اور حشد الشعبی فورسز کے ٹھکانوں پر حملوں کے علاوہ ان شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا جو سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے تھے۔

اس ادارے نے اپنے بیان کے اختتام پر داعش کے عناصر کا تعاقب جاری رکھنے اور اس گروہ کے خطرے کے مکمل خاتمے تک اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

News ID 1943065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha