مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فنانشل ٹائمز نے امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر مارک کیلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں ایران کے خلاف جنگ کے اہداف کی فہرست دیکھنا چاہتا ہوں اور یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس سلسلے میں فیصلے کس نے کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کس نے یہ فیصلہ کیا کہ ہمارے ذخائر سے دسیوں ارب ڈالر خرچ کر دیے جائیں، جبکہ اس جنگ کا کوئی واضح تزویراتی ہدف بھی موجود نہیں تھا۔
مارک کیلی نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف اس جنگ کے حوالے سے جواب دہی کا کوئی نہ کوئی نظام ہونا چاہیے، جسے انتہائی تباہ کن انداز میں چلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایران کے خلاف جنگ کا مقصد زیادہ سے زیادہ اہداف پر بمباری کرنا اور زیادہ سے زیادہ ایرانیوں کو قتل کرنا تھا؟
آپ کا تبصرہ