13 جنوری، 2016، 4:24 PM

ایران نے 10 امریکی نیوی اہلکاروں کو رہا کر دیا

ایران نے 10 امریکی نیوی اہلکاروں کو رہا کر دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اپنی طاقت ، قدرت اور انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی آبی سرحد میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 امریکی نیوی اہلکاروں کو گرفتارکرنے کے بعد رہا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اپنی طاقت ، قدرت اور انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی آبی سرحد میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 امریکی نیوی اہلکاروں کو گرفتارکرنے کے بعد رہا کردیا ہے۔  جن میں 9 امریکی مرد اور ایک خاتون اہلکار شامل ہیں اطلاعات کے مطابق کل دو امریکی جنگی کشتیاں غیر قانونی طور پر ایران کی آبی سرحد میں داخل ہوگئی تھیں جن میں موجود اہلکاروں کوایرانی بحریہ نے گرفتار کرلیا ،ایرانی انقلابی گارڈز کے مطابق امریکی اہلکار نیوی گیشن سسٹم ٹوٹنے پر ایرانی سمندری حددد میں داخل ہوئے تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم اب ان کی غلطی اور اشتباہ ثابت ہونے پر آزاد کردیا گیا ہے۔ ایرانی سپاہ کے مطابق امریکی اہلکاروں  نے عہد کیا ہے کہ وہ دوبارہ ایسی غلطی کا ارتکاب نہیں کریں گے۔

News ID 1861042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha