1 فروری، 2016، 11:55 AM

پارلیمنٹ میں ایرانی بحریہ کے جوانوں کے شجاعانہ اقدام کی تعریف

پارلیمنٹ میں ایرانی بحریہ کے جوانوں کے شجاعانہ اقدام کی تعریف

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں ایرانی بحریہ کے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جنھوں نے ایرانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو بروقت گرفتار کرلیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں ایرانی بحریہ کے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جنھوں نے ایرانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو بروقت گرفتار کرلیا تھا اور امریکی بحریہ کی جانب سے غلطی ماننے اور معافی مانگنے کے بعد انھیں آزاد کردیا تھا۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ جنرل علی فدوی اور ان کے ساتھیوں کے اس اقدام کو ایران میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ نے ایرانی سپاہ کی بحریہ کے سربراہ جنرل فدوی اور ان کے ساتھیوں کو ان کے شجاعانہ اقدام کی بنا پر انعامات سے بھی  نوازا ہے۔ گذشتہ روز رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جنرل فدوی اور ان کے ساتھیوں کو نشان فتح عطا کیا تھا۔

News ID 1861496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha