مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو گرفتار کرنے والے سپاہ کے جوانوں سے ملاقات میں ان کے اس اقدام کو صحیح، بروقت ، شجاعت اور ایمان پر مبنی قراردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ان جوانوں نے ملاقات کی جنھوں نے ایرانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی بحریہ کے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا تھا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی بحریہ کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: آپ کا اقدام بہت شاندار ، عالی بروقت اور قابل قدرتھا در حقیقت اس کام کو الہی کام تصور کرنا چاہیے کہ امریکی ہماری سمندری حدود میں آئیں اور ہمارے سپاہی بر وقت کارروائی کرکے انھیں گرفتار کرلیں اور ان کے ہاتھ سر پر بلند ہوجائیں ۔ ایرانی سپاہ کی یہ کامیابی بڑي اہم کامیابی ہے جس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
سپاہ کے جوانوں نے اس کے بعد نماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی۔
آپ کا تبصرہ