10 فروری، 2016، 11:06 PM

رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی مناسبت سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 1059 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کمیشن نے1059 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست سےموافقت کی اور اسے منظور کرلیا ۔

News ID 1861734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha