رہبر معظم کا آیت اللہ خزعلی کے انتقال پر تعزيتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ ابوالقاسم خزعلی کے انتقال پرتعزیتی پیغام میں مرحوم کی گرانقدرعلمی اور سماجی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ ابوالقاسم خزعلی کے انتقال پرتعزیتی پیغام میں مرحوم کی گرانقدرعلمی اور سماجی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: مرحوم آیت اللہ ابوالقاسم خزعلی کی بابرکت  زندگی  علم و فضیلت کے درخشاں نقطوں سے سرشار ہے۔ مرحوم نے انقلاب کے آغاز سے لیکر اپنی زندگی کے آخری لمحہ تک انقلاب کی حمایت اور فروغ میں کسی بھی قسم کی قربانی اور فداکاری سے دریغ نہیں کیا اور مرحوم نے قرآن مجید اور نہج البلاغہ کے ساتھ انس ، اسلامی معارف کی تبلیغ و ترویج اور انقلاب اسلامی کے راستے پر گامزن رہنے کے سلسلے میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

News Code 1858193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =