23 نومبر، 2016، 9:06 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ موسوی اردبیلی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ موسوی اردبیلی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ حاج سید عبد الکریم موسوی اردبیلی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ حاج سید عبد الکریم موسوی اردبیلی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم مغفور آیت اللہ سید عبدالکریم موسوی اردبیلی کو بزرگ عالم اور فقیہ قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ موسوی اردبیلی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ ، اولاد ، شاگردوں ، دوستوں اور مقلدین کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ مرحوم نے علمی اور فقہی جد وجہد کے علاوہ سخت دور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کی سربراہی کی ذمہ داری اپنے دوش پرلی اور حضرت امام (رہ) کی حیات میں اہم واقعات اور مسائل میں اپنا فعال اور سرگرم کردار ادا کیا۔ مرحوم کا شمار ملک کے ممتاز خدمتگزاروں میں ہوتا ہے ۔ مرحوم نے علمی اور ثقافتی میدان میں بھی کالج اور یونیورسٹی قائم کرکے اہم کردار ادا کیا۔اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کو اپنے اجداد کے ساتھ محشور فرمائے۔

News ID 1868516

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha