مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالعلی قرہی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالعلی قرہی کے پسماندگان ،دوستوں اور ان کے شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم نے اپنے پیغام میں فرمایا: مرحوم نے نجف اشرف اور قم المقدس میں حضرت امام خمینی (رہ) کے ہمراہ اپنی دینی اور شرعی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیا ۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔
آپ کا تبصرہ