8 دسمبر، 2016، 1:52 PM

نماز فردی اور اجتماعی دردوں کی دوا ہے

نماز فردی اور اجتماعی دردوں کی دوا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے 25ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نماز فردی اور اجتماعی دردوں کی دوا ہے اور اس الہی فریضہ کو شائستہ طور پر انجام دینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے 25ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نماز فردی اور اجتماعی دردوں کی دوا ہے اور اس الہی فریضہ کو شائستہ طور پر انجام دینا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: نماز کو اس طرح پہچانیں جو نماز کے پہچاننے کا حق ہے  اور اپنے ذاتی عمل کو اس کے سائے میں آگے بڑھانا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: ہر شخص کی معنوی سلامتی نماز سے وابستہ ہے اور ہر معاشرے کی حیات طیبہ اور صراط مستقیم پر گامزن رہنے کا عمل نماز کے ذریعہ ہی محقق ہوتا ہے ۔

رہبر معظم نے فرمایا: نماز کی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے اور نماز کو خضوع اور خشوع کے ساتھ ادا کرنا چاہیے نماز ہی تمام دردوں کی دوا ہے اور اس الہی فریضہ کو اچھے اور شائستہ طریقہ سے انجام دینا چاہیے  ہمیں خود نماز کی عظمت کو پہچاننا چاہیے اور دوسروں کو بھی پہچنوانا چاہیے۔

News ID 1868854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha