مہر خبررساں ایجنسی نے ولایت 94 فوجی مشقوں کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ڈرون طیارے نے امریکی جہاز برداربحری بیڑے کی تصویریں کھینچ کر شناسائی کا کام مکمل کرلیا ۔
ولایت 94 مفوجی مشقوں کے ترجمان جنرل محمود موسوی نے کہا کہ ایرانی ڈرون نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق امریکی بحری بیڑے کی تصویریں کھینچ کر فوری طور پر ارسال کیں اور سمندر میں موجود بحری کشتیوں کی شناسائی اور ان کی تصویریں بنانے کا کام احسن طریقہ سے انجام دیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایرانی بحریہ ولایت 94 فوجی مشقوں میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔
آپ کا تبصرہ