مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی کے متاثرین کے اہلِ خانہ اور حکومت سے ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
جمعرات کو ہانگ کانگ کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں لگنے والی آگ نے کئی بلند عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور تقریباً 300 زخمی ہوئے۔
ہانگ کانگ کے فائر فائٹرز نے جمعرات کو اس بڑے سانحے پر قابو پایا، تاہم آگ بدھ کی دوپہر سے شروع ہو کر 24 گھنٹے سے زائد وقت تک بھڑکتی رہی۔
سینکڑوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے لیے مسلسل کوششیں کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ