3 نومبر، 2025، 2:28 PM

وینزویلا کے خلاف امریکی اقدامات قابل مذمت، امن کے لئے حقیقی خطرہ صہیونی حکومت ہے، ایران

وینزویلا کے خلاف امریکی اقدامات قابل مذمت، امن کے لئے حقیقی خطرہ صہیونی حکومت ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وینزویلا کے خلاف امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لئے حقیقی خطرہ صہیونی حکومت سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک میں اس بات پر کوئی اختلاف نہیں کہ اصل خطرہ صہیونی حکومت سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ ہم اس وقت خطے میں صہیونی حکومت کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔ فلسطین میں وسیع پیمانے پر نسل کشی، فلسطین و شام پر قبضہ اور یمن و قطر پر جارحانہ حملے اس حقیقت کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں۔ خطے کے ممالک اپنی سلامتی کے لیے باہمی تفاهم اور اتفاق کے محتاج ہیں، اور عمان کے وزیر خارجہ کے بیانات اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں۔  

بقائی نے مزید کہا کہ کیریبین اور وینزویلا کے خلاف امریکی دھمکیوں پر ہم نے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔ امریکہ کے اقدامات کو ہم بھرپور انداز میں مسترد اور مذمت کرتے ہیں اور انہیں عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کی بنیاد پر کسی ملک کی خودمختاری کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ وینزویلا کے خلاف دھمکیاں نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی منافی ہیں۔ یہ طرزِ عمل ایک خطرناک مثال قائم کرسکتا ہے۔  

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے لبنان کو دی جانے والی دھمکیوں پر کہا کہ لبنان کے خلاف دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں بلکہ ایک مسلسل سازش کا حصہ ہیں۔ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد بھی اب تک پانچ ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ صہیونی حکومت کے اقدامات اور دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ لبنان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور اپنی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے اسے اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ اسی لیے لبنان کو اپنی عزت کے دفاع کے لیے ضروری وسائل اور تیاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے فرانس اور امریکہ کی جانب سے ایٹمی تجربات کے ارادے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ سراسر منافقانہ ہے۔ ایک طرف یہ ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر تشویش ظاہر کرتے ہیں اور پرامن ایٹمی پروگرام رکھنے والے ممالک پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ دوسری طرف خود این پی ٹی اور دیگر معاہدوں میں کیے گئے اپنے وعدوں کو توڑتے ہیں۔ یہ افسوسناک ہے کہ دنیا میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب امریکہ اور فرانس جیسے ممالک ہیں جو خود ان ہتھیاروں کے مالک ہیں۔

News ID 1936274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha