14 اپریل، 2010، 2:24 PM

مہدی آخوند زادہ

ایران نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان پر اقوام متحدہ سے باضابطہ شکایت کردی ہے

ایران نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان پر اقوام متحدہ سے باضابطہ شکایت کردی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے حال ہی میں ایران کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی کے پیش نظر اقوام متحدہ سے باضابطہ شکایت کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہدی آخوندزادہ نے نامہ نگاروں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے حال ہی میں ایران کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی کے پیش نظر اقوام متحدہ سے باضابطہ شکایت کردی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے امریکی صدر کے بیان پر اپنے شدیداعتراض کو اقوام متحدہ میں پیش کردیا ہے اس خط میں امریکہ کی نئی ایٹمی پالیسی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ اس میں ایران پر ایٹمی حملے کی دھمکیاں دی گئی ہیں ۔اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو اکیسویں صدی میں اس قسم کی ایٹمی بلیک میلنگ کو برداشت یا نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ناجائز طریقے سے ایک غیر ایٹمی ملک کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا ہدف بنانے کی دھمکی دی ہے اور اسی بنیاد پر اپنی فوجی منصوبہ بندی ترتیب دے رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکی صدر کادھمکی آمیزبیان بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر امریکی صدر کا بیان عالمی امن کے لئے خطرہ تصور کیا جارہا ہے ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ ایک طرف اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کی حمایت کررہا ہے اور دوسری طرف بے بنیادجوہری سلامتی کانفرنس منعقد کررہا ہے جو ایٹمی معاملے میں امریکہ کی متضاد پالیسی کا مظہر ہے۔

News ID 1064008

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha