30 نومبر، 2025، 11:07 AM

وینزویلا کی فضائی حدود بند کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران کا شدید ردعمل

وینزویلا کی فضائی حدود بند کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران کا شدید ردعمل

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کی خودمختاری اور عالمی فضائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر کے اس اعلان کی شدید مذمت کی ہے جس میں وینزویلا کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بنیادی بین الاقوامی اصولوں خصوصا فضائی نقل و حمل کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  

ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات کی ایک اور کڑی ہے۔  

انہوں نے خبردار کیا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں عالمی قوانین، امن اور سلامتی پر خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز اعلان کیا تھا کہ وینزویلا کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کردی جائیں گی اور جلد ہی زمینی حملے بھی شروع کیے جائیں گے۔  

گزشتہ چند ماہ میں واشنگٹن اور کراکس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ نے جزائر غرب الہند اور وینزویلا کے گرد متعدد فوجی و سکیورٹی آپریشنز کیے ہیں جن پر عالمی سطح پر شدید تنقید اور مذمت کی گئی ہے۔

News ID 1936821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha