19 ستمبر، 2025، 11:48 AM

ویانا کانفرنس میں امریکا اور اسرائیل کی قانون شکنی، ایران کا سخت ردعمل

ویانا کانفرنس میں امریکا اور اسرائیل کی قانون شکنی، ایران کا  سخت ردعمل

ایرانی نمائندے نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری کی خاموشی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل نمائندے و سفیر رضا نجفی نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کو کھلی قانون شکنی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات پر خاموشی اور بے عملی خطرناک نتائج کو جنم دے گی۔

انہوں نے عالمی ایٹمی ایجنسی کی جنرل کانفرنس میں ایران کی جانب سے پیش کیے گئے ایجنڈے کے تحت زور دیا کہ جوہری تنصیبات پر کسی بھی قسم کے حملے یا دھمکی عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ نہ صرف پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے استعمال کے حق پر حملہ ہے بلکہ ایٹمی ایجنسی کی ساکھ پر بھی کاری ضرب ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو ان حملوں کے لیے جواب دہ بنایا جائے اور عالمی برادری کو واضح پیغام دینا ہوگا کہ ایسے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کئی ممالک نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے تاہم امریکا کے دباؤ اور دھمکیوں کے باعث بعض نے مجبوری میں ووٹنگ سے اجتناب کیا۔

رضا نجفی نے واضح کیا کہ ایران، روس، چین، کوبا، نیکاراگوئے، بیلاروس، وینزویلا اور زمبابوے نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اس حساس مسئلے کو امریکی سیاسی کھیل کا حصہ نہ بننے دینے کے لیے قرارداد پر کارروائی آئندہ کانفرنس تک مؤخر کردی جائے۔

News ID 1935431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha