10 نومبر، 2025، 1:24 PM

جوہری پروگرام مکمل پرامن، آئی اے ای اے سیاسی مفروضے چھوڑ کر حقائق مدنظر رکھے، ایران

جوہری پروگرام مکمل پرامن، آئی اے ای اے سیاسی مفروضے چھوڑ کر حقائق مدنظر رکھے، ایران

ایرانی ترجمان نے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر پُرامن قرار دیتے ہوئے عالمی ایجنسی سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی اندازوں کے بجائے صرف قابلِ تصدیق حقائق پر مبنی تجزیہ کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے اور اس میں کسی قسم کی اسلحہ سازی یا انحراف کے کوئی شواہد موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ترجامن نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو ایران پر فوجی حملے میں امریکہ کی براہ راست شمولیت کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ ایران کو شروع سے ہی یقین تھا کہ امریکہ اسرائیل کی 12 روزہ جنگ میں شریک ہے۔ اب ٹرمپ کے اعتراف نے اس کردار کی تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان امریکی وزیر خارجہ کے پرانے دعووں کی تردید ہے اور یہ بین الاقوامی جرم کا کھلا اعتراف ہے، جس سے امریکہ پر قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ایران نے یہ اعتراف اقوام متحدہ میں بطور ثبوت رجسٹر کروا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تمام بین الاقوامی اور قانونی طریقوں پر غور کر رہا ہے۔

بقائی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا جس میں ایران کے یورینیم ذخائر اور ایٹمی صلاحیت پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خود گروسی نے کئی بار کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پُرامن ہے اور اس میں کوئی انحراف نہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ایجنسی کو صرف تکنیکی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے اور سیاسی اندازوں اور مفروضوں سے گریز کرنا چاہیے۔

News ID 1936400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha