5 نومبر، 2025، 9:14 AM

ایران نے دو فرانسیسی شہریوں کو مشروط طور پر رہا کر دیا

ایران نے دو فرانسیسی شہریوں کو مشروط طور پر رہا کر دیا

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں افراد کو سیکیورٹی خدشات پر گرفتار کیا گیا تھا، ضمانت پر رہائی کے بعد عدالتی نگرانی جاری رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی الزامات میں گرفتار دو فرانسیسی شہریوں کو ضمانت پر مشروط رہائی دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فرانسیسی شہری کچھ عرصے سے سیکیورٹی خدشات کے تحت قید میں تھے، تاہم اب متعلقہ جج کے حکم پر انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں افراد عدالتی کارروائی کے اگلے مرحلے تک نگرانی میں رہیں گے اور ان کے خلاف عدالتی عمل بدستور جاری رہے گا۔

News ID 1936313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha