مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے فرانسیسی شہری " کلوٹیلڈ رائس " کے بارے میں فرانسیسی وزیر خارجہ کی دوخواست کا غلط قراردیا ہے فرانسیسی شہری ایران کے حالیہ انتخابات کے بعد رونما ہونے والے واقعات میں ملوث رہی ہے جسے ایرانی عدلیہ کا سامنا ہےفرانسیسی وزیر خارجہ کوشنر نے " کلوٹیلڈ رائس " کو عدالت میں پیش ہونے کے بعد اس کو دوبارہ گرفتار نہ کرنے کی ضمانت کا مطالبہ کیا جسے ایران نے غلط قراردیکر مسترد کردیا ہے ترجمان نے کہا کہ ایرانی عدلیہ کے معاملے میں فرانسیسی وزیر خارجہ کی مداخلت بالکل غلط اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی ہے ۔ایرانی عدلیہ اپنے فیصلوں میں آزاد ہے اور اس کے فیصلے شواہد کی روشنی میں ہوتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ