فرانس کو ایران کے داخلی امور میں مداخلت ختم کردینی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس کے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے ایرانی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانسکے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردینی چاہیے ایرانی عدلیہ ایک آزاد اور مستقل ادارہ ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فریبا عادلخواہ کے معاملے کو عدالتی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ فریبا عادل خواہ ، اپنے جرم کے مطابق سزا کاٹ رہی ہے  اور اس سلسلے میں فرانسیسی حکام کی مداخلت اور اظہار خیال ایران کے امور میں واضح مداخلت ہے جو ایران کے لئے ناقابل قبول ہے۔ فرانسیسی حکام کے پروپیگنڈے سے فریبا عادل خواہ کے حکم میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوگی ۔ فرانسیسی حکام کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ ختم کردیں۔

News Code 1900700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =