24 نومبر، 2025، 5:00 PM

ضاحیہ پر حملہ جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی، صہیونی حکومت خطے کے لئے خطرہ بن چکی ہے، ایران

ضاحیہ پر حملہ جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی، صہیونی حکومت خطے کے لئے خطرہ بن چکی ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کا بیروت کے رہائشی علاقے پر حملہ جنگی جرم ہے اور قاتلوں کو عالمی عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے رہائشی علاقے پر حملہ کرکے حزب اللہ کے اہم کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کو نشانہ بنایا، جو جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ صہیونی فوج کا یہ حملہ لبنان کی علاقائی سالمیت پر کھلی جارحیت ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

ایران نے اس وحشیانہ کارروائی کو دہشت گردی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی قیادت کو اس قتل و غارت کا جوابدہ بنائے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے شہید کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی لبنان کے دفاع اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں مزاحمت کے لیے وقف کی۔

وزارت نے حزب اللہ کی قیادت، کارکنوں اور شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

بیان میں امریکہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ واشنگٹن کی مسلسل حمایت اسرائیلی حکومت کو مزید قانون شکنی اور خونریز کارروائیوں پر اکسا رہی ہے، جبکہ جنگ بندی کے ضامن ممالک بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ایران نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کے منظم دہشت گردی اور جنگی ماحول پیدا کرنے کی پالیسی کے خلاف فوری اور مؤثر قدم اٹھائے، کیونکہ یہ صورت حال صرف مشرق وسطی ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

News ID 1936704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha