24 نومبر، 2025، 9:41 AM

حزب اللہ کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی شہادت پر ایران کا شدید ردعمل  

حزب اللہ کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی شہادت پر ایران کا شدید ردعمل  

ایران نے بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے اور حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر ہیثم علی طباطبائی کی شہادت کو دہشت گردی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں اتوار کی شام صیہونی جنگی طیاروں کی جانب سے بیروت کے نواحی علاقے میں رہائشی مقام پر حملے اور حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر شہید ہیثم علی طباطبائی کے بزدلانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور لبنان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت پر وحشیانہ حملہ ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں عام شہری بشمول خواتین و معصوم بچوں کی شہادت و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایران نے اس عمل کو دہشت گردی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کے فوری محاکمے اور سزا پر زور دیا۔

وزارتِ خارجہ نے شہید ہیثم علی طباطبائی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے حزب اللہ کی قیادت، مزاحمت کاروں اور شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کی مسلسل حمایت صیہونی ریاست کو قانون شکنی اور جارحیت پر اُکسا رہی ہے، اور جنگ بندی کے ضامن ممالک اس صورتحال کے براہِ راست ذمہ دار ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے صیہونی ریاست کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں، اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل کی خاموشی کو افسوسناک اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔ ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف صیہونی ریاست کی منظم دہشت گردی اور جنگی اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدام کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ مغربی ایشیا میں اسرائیلی فوجی مہم جوئی نہ صرف علاقائی امن و استحکام بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی سب سے بڑا خطرہ ہے، اور اس خطرے کا مقابلہ عالمی ذمہ داری ہے۔

News ID 1936685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha