مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے نابلس اور جنین کے فلسطینی کیمپوں پر حملوں، فلسطینیوں کے قتل، مغربی کنارے کے باشندوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور کسانوں کے گھروں و کھیتوں کی تباہی کی نشاندہی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ان وحشیانہ جرائم کا فوری نوٹس لیا جائے۔
ترجمان نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں سینکڑوں فلسطینی بچوں کو طویل مدت تک قید رکھا گیا ہے اور تشدد کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی قیدی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل کو فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر فوری اقدام کرنا چاہیے۔
بقائی نے کہا کہ ان تمام جرائم کو انسانیت کے خلاف جرائم کے طور پر درج کیا جانا چاہیے اور صہیونی مجرموں کو سزا دی جانی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ