مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یومِ یکجہتی کے موقع پر سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین انصاف اور یکجہتی کی سب سے عالمگیر جدوجہد اور انسانی ضمیر کا سب سے گہرا زخم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب قابض نسل پرست رژیم کی جانب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مکمل حمایت کے ساتھ جاری ہے، تو یہ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ عالمی برادری کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے فلسطینی عوام کی جائز مزاحمت کی حمایت کرے تاکہ قبضے کا خاتمہ ہو اور ان کے بنیادی انسانی حق، یعنی حقِ خودارادیت، کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے ہر سال 29 نومبر کو عالمی یومِ یکجہتی فلسطین کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اس سال فلسطینی عوام ایسے وقت میں یہ دن منا رہے ہیں کہ جنگ بندی کے باوجود روزانہ ان پر ظلم و بربریت کا سلسلہ نہیں رکا۔
آپ کا تبصرہ