مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب صدر محمود قماطی نے الجزیرہ کو بتایا کہ حالیہ حملہ لبنان کی خودمختاری پر ایک نئی جارحیت ہے۔
قماطی نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد تمام احتمالات موجود ہیں اور حزب اللہ کی قیادت مناسب آپشنز پر غور کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا چاہتا ہے تاکہ لبنان پر قبضہ کر سکے، بالکل اسی طرح جیسے وہ اس وقت شام میں کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنانی فوج کو تل ابیب اور واشنگٹن کے زیرِ نگرانی ایک تنفیذی آلہ بنانا چاہتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہم لبنان کا دفاع کریں گے لیکن داخلی جنگ میں نہیں کودیں گے۔ غیر مسلح ہونا لبنان کی تباہی، عوام کی آوارگی اور لبنان پر اسرائیلی قبضے کا باعث بنے گی۔
واضح رہے اتوار کی شام صہیونی فضائیہ کے حملے میں جنوبی بیروت کے علاقہ ضاحیہ میں حزب اللہ کے کمانڈر ہیثم ابو علی طباطبائی پر حملے میں وہ اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ شہید ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ