24 نومبر، 2025، 12:14 PM

ضاحیہ بیروت پر اسرائیلی حملے میں مزید 4 مجاہدین کی شہادت کی تصدیق 

ضاحیہ بیروت پر اسرائیلی حملے میں مزید 4 مجاہدین کی شہادت کی تصدیق 

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ضاحیہ بیروت پر اسرائیلی حملے میں کمانڈر ہیثم علی طباطبائی سمیت چار مزید مجاہدین شہید ہوئے ہیں۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے چار مزید مجاہدین شہید ہوئے ہیں۔ اس سے قبل حزب اللہ نے ممتاز کمانڈر شہید ہیثم الطباطبائی کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔  

بیان کے مطابق بیروت کے نواحی گاؤں الباشوره سے تعلق رکھنے والے مجاھد قاسم حسین برجاوی، (پیدائش 1979)، بقاع کے گاؤں شمسطار سے تعلق رکھنے والے مصطفی اسعد برو، حزب اللہ کے دیگر مجاہدین رفعت احمد حسین اور ابراہیم علی حسین بھی شہید ہوئے۔  

واضح رہے اتوار کے دن اسرائیلی فضائیہ نے بیروت سمیت لبنان کے متعدد مقامات پر حملے کئے جس کے نتیجے میں متعدد مجاہدین شہید اور زخمی ہوئے۔

News ID 1936691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha