مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس تعاون کونسل نے اسرائیلی فضائی حملے کے بعد قطر کے ہر ممکنہ ردعمل کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا کہ رکن ممالک قطر کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس کے تمام اقدامات کی پشت پناہی کریں گے۔
قطر میں مقیم حماس قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی حملے کے بعد ایران، برطانیہ، جرمنی، اور وینیزویلا سمیت متعدد ممالک نے اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قطر پر صہیونی حکومت کے حملے کو قطر کی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہایت خطرناک اور جنایتکارانہ ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو اسرائیلی فوج نے تصدیق کی تھی کہ اس نے دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ