14 نومبر، 2012، 9:28 PM

غزہ

اسرائیل کے فوجی حملے میں حماس کے ایک اعلی اہلکار شہید

اسرائیل کے فوجی حملے میں حماس کے ایک اعلی اہلکار شہید

مہر نیوز/ 14 نومبر/ 2012ء:غزہ پر اسرائيل کے فوجی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اسرائيل کے تازہ ترین فوجی حملے میں فلسطینی تنظیم حماس کے فوجی سربراہ احمد جباری شہید ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر اسرائيل کے فوجی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اسرائيل کے تازہ ترین فوجی حملے میں فلسطینی تنظیم حماس کے فوجی سربراہ احمد جباری شہید ہو گئے ہیں۔حماس نے تصدیق کی ہے اس کے فوجی سربراہ احمد جبار اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ احمد جباری چار سال پہلے اسرائیل کے غزہ پر زمینی حملے کے بعد اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے سب سے سینئر رہنما ہیں۔عینی شاہدوں نے کہا کہ احمد جباری غزہ میں ایک کار میں سفر کر رہے تھے جب ان کی کار اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئی۔ واضح رہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی جرائم پیشہ حکومت کے ظلم و ستم پر عرب حکمراں بالکل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بلکہ بعض عرب ممالک خفیہ اور آشکارا طور پر اسرائیل اور امریکہ کا تعاون کرکے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت کررہے ہیں امریکہ اور اسرائيل کے ساتھ تعاون کرنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب اور قطر سر فہرست ہیں۔

News ID 1744221

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha