19 اکتوبر، 2023، 9:58 AM

فلسطین پر صہیونی جارحیت جاری، تل ابیب پر القسام بریگیڈ کے جوابی میزائل حملے

فلسطین پر صہیونی جارحیت جاری، تل ابیب پر القسام بریگیڈ کے جوابی میزائل حملے

صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں شہری آبادی اور غیر فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کے جواب میں حماس نے تل ابیب پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے بعد دنیا بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب صہیونی غاصب فورسز غزہ میں سویلین آبادی کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے۔

صہیونی حکومت کے حملے کے جواب میں حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے تل ابیب پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

لبنان کی سرحد پر مقاومتی تنظیموں اور صیہونی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجی تنصیبات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ صہیونی افواج نے لبنانی سرحد پر مختلف مقامات پر گولہ باری کی ہے۔

درایں اثناء فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 3478 فلسطینی شہید اور 12065 زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں انسانی المیے کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں جنگ بندی کے لئے پیش کردہ قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کردیا ہے۔ 

صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف پوری دنیا میں صدائے احتجاج بلند ہورہی ہے۔ ایشیا، افریقہ، یورپ اور امریکہ کے مختلف ممالک میں بڑے پیمانے پر عوامی مظاہرے ہورہے ہیں جس میں غزہ میں شہریوں کے خلاف جارحیت پر صیہونی حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

News ID 1919505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha