19 اکتوبر، 2023، 2:37 PM

حماس کا عالمی برادری سے اہم مطالبہ

حماس کا عالمی برادری سے اہم مطالبہ

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی رجیم کی وحشیانہ جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی برادری سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے سلسلے میں ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری قوم کے خلاف غاصبوں کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

تحریک حماس نے غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے حوالے سے روس کے مؤقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہم روس کے موقف کی تعریف کرتے ہیں جس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد میں جامع اور فوری جنگ بندی اور غزہ پر مزید حملے بند کرانے کی کوشش کی تھی۔

 واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل تیرہویں روز بھی غزہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری جاری ہے۔ غزہ میں شہریوں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں تقریباً 3500 فلسطینی شہید اور 12000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

المعمدانی ہسپتال میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بھیانک جرم کے بعد صہیونی فوج نے غزہ پر حملوں کی شدت میں اضافہ کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

News ID 1919514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha