23 اکتوبر، 2025، 9:36 AM

صہیونی فوج کا مغربی کنارے پر دھاوا، شمالی قدس میں 3 فلسطینی زخمی

صہیونی فوج کا مغربی کنارے پر دھاوا، شمالی قدس میں 3 فلسطینی زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں شمالی قدس میں کم از کم تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں شمالی قدس میں کم از کم تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے الخلیل، مشرقی نابلس اور طوباس کے علاقوں سمیت متعدد مقامات پر حملے کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ قلندیا پناہ گزین کیمپ کے مضافات میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے، جب کہ کیمپ کے داخلی دروازے پر فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی" کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے 22 اکتوبر 2025 کے دوران مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے 5 ہزار 834 حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف موجودہ ماہ (اکتوبر) میں ہی 381 حملے کیے گئے، جن میں فلسطینیوں پر جسمانی تشدد، املاک کی تباہی، اور کھیتوں و زرعی زمینوں پر قبضے شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے حملوں کے سلسلے میں اب تک 29 فلسطینی شہید اور 159 زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ یہودی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں اور ان کی گاڑیوں پر 693 فائرنگ اور 692 سنگ باری کے واقعات انجام دیے۔

ادھر کل غاصب اسرائیلی پارلیمنٹ (کنسٹ) نے ایسے وقت میں مغربی کنارے کو اسرائیل میں الحاق کا قانون منظور کر لیا جب غزہ میں جنگ بندی کے امکانات پر بات ہو رہی ہے۔

News ID 1936080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha