8 اکتوبر، 2025، 9:45 AM

صہیونی فوج کی بین الاقوامی پانیوں میں قزاقی کی نئی مثال قائم؛ 150 امدادی کارکن اغوا

صہیونی فوج کی بین الاقوامی پانیوں میں قزاقی کی نئی مثال قائم؛ 150 امدادی کارکن اغوا

اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی کرتے ہوئے ۱۵۰ فلسطین حامی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں آزادی بیڑے کو نشانہ بناتے ہوئے 150 فلسطین حامی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق گرفتار کارکنوں کو بندرگاہ اشدود منتقل کیا جا رہا ہے۔

آزادی بیڑے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کی یہ کارروائی ایک کھلی سمندری ڈکیتی ہے جو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ تنظیم نے واضح کیا کہ اس کے تمام جہاز اسرائیلی فوجی حملے کی زد میں آئے ہیں۔

اس واقعے سے قبل بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ صہیونی فوجی ہیلی کاپٹر نے الضمیر نامی کشتی کو نشانہ بنایا، جس پر 93 کارکن، ڈاکٹر اور صحافی سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام کشتی غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد لے کر جا رہی تھیں۔

News ID 1935818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha