12 اکتوبر، 2025، 1:10 PM

نیتن یاہو کا حماس کو شکست دینے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، غاصب اسرائیلی جنرل کا اعتراف

نیتن یاہو کا حماس کو شکست دینے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، غاصب اسرائیلی جنرل کا اعتراف

قابض اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ نیتن یاہو حماس کو شکست نہیں دے سکتے، غزہ کی جنگ کے تسلسل سے اسرائیل عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے عبرانی روزنامہ معاریو میں اپنے مضمون میں اعتراف کیا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اپنے مقصد، یعنی حماس کی مکمل شکست، تک کبھی نہیں پہنچ سکیں گے۔

بریک نے لکھا کہ نیتن یاہو کا یہ ہدف ناقابلِ حصول ہے، اور غزہ میں جنگ کا تسلسل اسرائیل کے عالمی تعلقات کو تباہ کر دے گا۔
ان کے مطابق، حماس نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط اسرائیلی فوجی دباؤ کے باعث نہیں کیے، بلکہ سیاسی اور زمینی حقیقتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

جنرل بریک نے خبردار کیا کہ اگر جنگ نیتن یاہو کی نیتوں کے مطابق جاری رہتی تو اسرائیل ایک بند گلی میں پھنس جاتا۔

اس سے قبل فائنینشل ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ جنگ بندی کے چند گھنٹے بعد ہی حماس نے غزہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا شروع کر دیا۔
عربی ذرائع کے مطابق، حماس نے سات ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کر کے ان علاقوں میں نظم و نسق سنبھال لیا ہے جہاں سے اسرائیلی افواج پیچھے ہٹ چکی ہیں۔

News ID 1935900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha