23 ستمبر، 2025، 8:19 AM

امریکی وزیر خارجہ سے لبنانی صدر کی اپیل

امریکی وزیر خارجہ سے لبنانی صدر کی اپیل

لبنانی صدر جوزف عون نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں ملاقات کے دوران صدر عون نے امریکہ سے کہا کہ وہ اسرائیل کو 2024 کے معاہدے پر عمل درآمد پر مجبور کرے جس کے تحت جنوبی لبنان پر حملے بند کرنے، مقبوضہ علاقوں سے انخلا اور لبنانی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد 1701 کی خلاف ورزی اسرائیل کی جانب سے کی جا رہی ہے اور تل ابیب کو بھی اس پر عمل کرنا چاہیے۔

صدر عون نے امریکہ سے لبنانی فوج کو جدید فوجی ساز و سامان فراہم کرنے کی اپیل بھی کی تاکہ فوج اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا کر سکے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ دانستہ طور پر لبنانی فوج کو جدید اسلحہ فراہم کرنے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے جبکہ دوسری طرف بیروت پر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔

News ID 1935510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha