28 مئی، 2026، 10:41 AM

حزب اللہ لبنان کا قسام کمانڈر کی شہادت پر تعزیتی بیان، مزاحمت کے تسلسل کے عزم کا اعادہ

حزب اللہ لبنان کا قسام کمانڈر کی شہادت پر تعزیتی بیان، مزاحمت کے تسلسل کے عزم کا اعادہ

حزب اللہ نے القسام بریگیڈ کے سینئر کمانڈر محمد عودہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت جنگی جرائم اور بہیمانہ کارروائیوں کے ذریعے فلسطینی مزاحمت کو ہرگز شکست نہیں دے سکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے فلسطینی جہادی کمانڈر کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ محمد عودہ القسام بریگیڈ کے اہم کمانڈروں میں شمار ہوتے تھے۔

بیان میں حزب اللہ نے حماس کی قیادت، شہید عزالدین قسام بریگیڈز اور فلسطینی عوام کو دلی تبریک و تعزیت پیش کرتے ہوئے شہید کمانڈر کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حزب اللہ نے تاکید کی کہ صہیونی حکومت کی جانب سے مزاحمت کو کمزور کرنے کی تمام کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی اور یہ جرائم مقاومت کے عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔

بیان میں فلسطینی عوام اور ان کی دلیرانہ مزاحمت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ غزہ نے عزت، آزادی اور کرامت کی خاطر ہزاروں شہداء کی قربانیاں دی ہیں، اس لیے وہ نہ شکست تسلیم کرے گا اور نہ ہی دشمن کے سامنے سر جھکائے گا۔

News ID 1939453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha