3 اگست، 2024، 7:55 PM

ریمدان بارڈر زائرین اربعین حسینی کی میزبانی کے آمادہ

ریمدان بارڈر زائرین اربعین حسینی کی میزبانی کے آمادہ

صوبہ سیستان و بلوچستان کے ادارہ حمل و نقل کے سربراہ کے مطابق ریمدان بارڈر زائرین اربعین حسینی کی میزبانی کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے ادارہ نقل و حمل کے سربراہ شہرام مبارکی نے کہا ہے کہ ریمدان بارڈر کو پاکستان سے اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی کی زیارت کے جانے والوں کی میزبانی کے لئے مکمل آمادہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریمدان بارڈر پر مسلسل تیسرے سال زائرین اربعین کا استقبال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے زائرین کے لئے درکار بنیادی سہولیات نماز خانہ، پارکنگ، سائبان، استراحت گاہ، ائیرکنڈیشن اور وضوخانہ تعمیراتی عمل سے گزرنے کے بعد مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 48 ہزار پاکستانی زائرین نے ریمدان بارڈر سے گزر کر عراق کا سفر کیا تھا۔ اس سال اس تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

مبارکی نے مزید کہا کہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی بہترین خدمات کے لئے پوری کوشش کی جائے گی۔

News ID 1925773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha