3 اکتوبر، 2024، 9:06 AM

سیستان و بلوچستان، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، تین دہشت گرد ہلاک

سیستان و بلوچستان، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، تین دہشت گرد ہلاک

سیستان و بلوچستان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرکے جیش العدل کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی کی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کی معلومات کی بنیاد پر امام زمان کے گمنام سپاہیوں نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا اور سیستان و بلوچستان کے جنوب میں واقع دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی شناسائی کی۔

گذشتہ رات ہونے والی کاروائی میں دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور ممنوعہ آلات برامد ہوئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں جیش العدل کے دہشت گردوں نے صوبے میں دہشت گرد حملہ کرکے کئی سنی بلوچوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہید کردیا تھا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔

سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ صوبے کا امن برقرار رکھنے کے لئے عوام کے بھرپور مطالبے کے بعد شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

News ID 1927134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha