23 نومبر، 2024، 2:52 PM

سیستان و بلوچستان، شہداء امنیت آپریشن میں 76 دہشت گرد ہلاک یا گرفتار

سیستان و بلوچستان، شہداء امنیت آپریشن میں 76 دہشت گرد ہلاک یا گرفتار

سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے شہداء امنیت آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 76 دہشت گرد ہلاک یا گرفتار ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب کی زیرنگرانی شہداء امنیت آپریشن جاری ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کے ترجمان کمانڈر شفائی نے کہا کہ علاقے سے دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کا صفایا کرنے کے لیے مشقیں اور آپریشن ساتھ ساتھ جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ مہینے تفتان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں حفاظتی دستوں کی تعداد اور گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کے لیے مقامی افراد کا تعاون حاصل ہے جس کے سیکورٹی فورسز عوام کی شکر گزار ہیں۔ عوام سے ملنے والی خفیہ اطلاعات کے مطابق کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔ اگر عوام کا تعاون نہ ہوتا تو آپریشن زیادہ کامیاب نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کا خون بہانا نہیں چاہتے ہیں۔ عوام اور بے گناہوں پر ظلم کی وجہ سے شرپسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹایا جارہا ہے۔ ہماری آج بھی یہی خواہش ہے کہ شرپسند اور گمراہ عناصر راہ راست پر آجائیں اور ملکی مفادات اور بے گناہ عوام پر حملے روک دیں۔

کمانڈر شفائی نے کہا حالیہ آپریشن کے دوران اب تک 26 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 50 گرفتار ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران 12 افراد نے خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ ان کو احساس ہوگیا ہے کہ دشمن کے فریب میں آنے کی وجہ سے خطا کی ہے۔ حکومت ایسے افراد کے ساتھ مہربانی کے ساتھ پیش آئے گی۔

News ID 1928319

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha