مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے ضلع راسک میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فورس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے صوبائی خفیہ اداروں کے تعاون سے راسک میں دہشت گردوں کی کمین گاہ کا محاصرہ کیا اور کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کا صفایا کردیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 گرفتار ہوگئے ہیں۔
دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
آپ کا تبصرہ