1 جولائی، 2025، 9:51 PM

سیستان و بلوچستان میں 52 دہشت گرد ہلاک یا گرفتار، امریکی اسلحہ برآمد

سیستان و بلوچستان میں 52 دہشت گرد ہلاک یا گرفتار، امریکی اسلحہ برآمد

ایرانی سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیوں میں بڑی تعداد میں غیر ملکی ایجنٹوں کو گرفتار یا ہلاک کیا گیا، گرفتار شدگان سے امریکی ساختہ ہتھیار برآمد ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ سیستان و بلوچستان میں جاری سیکیورٹی آپریشن کے دوران 52 دہشت گردوں کو گرفتار یا ہلاک کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، "شہداء امنیت" فوجی مشقوں کے تسلسل میں یہ کاروائیاں کی گئیں، جن میں سپاہ قدس، سیستان و بلوچستان کی وزارت اطلاعات، سپاہ کی صوبائی انٹیلی جنس اور پولیس نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنوبی سیستان و بلوچستان میں 50 سے زائد دہشت گرد گرفتار اور 2 کو ہلاک کیا گیا۔

یہ عناصر مشرقی ایران کے بعض دہشت گرد گروہوں سے وابستہ تھے اور ان کا مقصد صوبے میں بدامنی پھیلانا، تخریبی کارروائیاں کرنا اور اقتصادی و انفرااسٹرکچر مقامات کو نشانہ بنانا تھا۔

ان افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں جنگی اسلحہ، بشمول امریکی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ مزید مشتبہ افراد، داخلی ایجنٹوں اور شرپسندوں کی تلاش بدستور جاری ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حالیہ کامیابیوں میں جنوبی صوبے کے قبائلی عمائدین، علماء، معززین اور باہمت نوجوانوں نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

News ID 1934028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha