پاکستان میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررزم نے صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ  پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررزم نے صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

لاہور میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حافظ آباد سے ممشالی خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا،ممشالی خان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہا تھا، گوجرانوالہ سے عبدالرحمان نامی دہشت گرد گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے۔

News Code 1908285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =