19 جون، 2024، 1:23 PM

سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، تخریبی کاری کا منصوبہ ناکام

سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، تخریبی کاری کا منصوبہ ناکام

ایرانی سیکورٹی فورسز نے جنوبی مشرقی سرحدوں پر کاروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے سرحدی شہر سراوان میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی اور تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔

صوبائی سیکورٹی چیف جنرل گودرزی نے  کہا کہ سرحد پر تعیینات سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سرحد پار سے دہشت گردوں کی ایران میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ دو مختلف مقامات سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کاروائی کی اور ملک میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔

جنرل گودرزی نے مزید کہا کہ اس موقع پر سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک اور ایک گرفتار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد نے دہشت گرد گروہ الفرقان سے تعلق رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ممنوعہ ہتھیار اور خودکش جیکٹ برامد ہوئے ہیں۔

News ID 1924812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha