20 جنوری، 2026، 2:10 AM

پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ہر ممکن تعاون جاری رہے گا، پاکستانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ہر ممکن تعاون جاری رہے گا، پاکستانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

ایرانی صدر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس موقع پر خطے اور دنیا کی تازہ صورتحال، ایران میں حالیہ واقعات اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پزشکیان نے گفتگو کے دوران پاکستان کی جانب سے ایران کے مؤقف کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مداخلت کے باعث ایران کو حالیہ دنوں میں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد حکومت کی اولین ترجیح ملک کے اندر اتحاد، ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور ہمسایہ و اسلامی ممالک کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم کرنا رہی ہے، تاہم اسی دوران امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے دباؤ اور سازشیں بھی جاری رہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ حالیہ واقعات دراصل ایران اور اس کی قوم کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے پہلے کی ناکام کوششوں کا تسلسل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایرانی عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر ان عناصر کی مذمت کی جو بیرونی قوتوں کے اشاروں پر بدامنی پھیلانا چاہتے تھے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور اسلامی و ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کا عمل پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت عراق، قطر، ترکیہ اور سعودی عرب جیسے مسلم ممالک کا مثبت کردار خطے کے امن کو نقصان پہنچانے والی سازشوں کو ناکام بنانے میں مؤثر ثابت ہوگا۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نہ صرف ایک ہمسایہ ملک بلکہ خطے کا ایک اہم اور مؤثر ملک ہے جس کی صورتحال پاکستان کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنے دوست اور برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ایرانی قوم اپنی قیادت کی دانشمندانہ رہنمائی میں تمام مشکلات پر قابو پا لے گی۔

News ID 1937770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha