29 جون، 2024، 8:08 AM

سیستان و بلوچستان، انتخابی اہلکاروں پر دہشت گردوں کا حملہ، دو شہید

سیستان و بلوچستان، انتخابی اہلکاروں پر دہشت گردوں کا حملہ، دو شہید

سیستان و بلوچستان میں بیلٹ باکس لے جانے والی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے راسک میں الیکشن کمیشن کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد بیلٹ باکس لے جانے والی گاڑی پر رات کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کی وجہ سے گاڑی کی حفاظت پر مامور دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کا ایک اہلکار بھی واقعے میں زخمی ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں کل جمعہ کے دن صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ رات بارہ بجے تک توسیع کے بعد پولنگ ختم ہوگئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

News ID 1925070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha